امریکا میں سرکاری ملازمین پر ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد

حکومت کی جانب سے یہ پابندی سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر لگائی گئی ہے


ویب ڈیسک August 17, 2023

امریکا کے شہر نیو یارک میں سرکاری ملازمین کے ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔ پابندی کا اطلاق فوری طور پر کیا جائے گا۔

ٹک ٹاک پر عائد کی جانے والی تازہ ترین پابندی دنیا بھر کی حکومتوں کے پیشِ نظر سیکیورٹی خدشات کے تحت لگائی جانے والی پابندیوں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

دفترِ ٹیکنالوجی اور اختراع کے ذیلی شعبہ نیو یارک سٹی (این وائی سی) سائبر کمانڈ نے ایپ کو سیکیورٹی کے لیے خطرہ جاننے کے بعد پابندی کی تجویز دی۔

سائبر کمانڈ پر شہر کے تکنیکی نیٹورک کی حفاظت کی ذمہ داری ہے اور ان کا یہ ماننا ہے ٹک ٹاک کو استعمال کرتے ہوئے ہیکر ان نیٹورک تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

نیو یارک شہر کے میئر ایرک ایڈمز نے ایک بیان میں ٹک ٹاک کو شہر کے تکنیکی نیٹورل کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔

شہر کے اداروں کو 30 دن کے اندر ایپ کو ہٹانا ہوگا جبکہ شہری حکومت کی جانب سے جاری کی جانے والی ڈیوائسز اور نیٹورک پر ایپ کی ویب سائٹ بند کر دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں