اسلام آباد میں 8 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، اسلام آباد پولیس


ویب ڈیسک August 17, 2023
(فوٹو فائل)

وفاقی دارالحکومت کے علاقے سنبل میں 8 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ سنبل کے علاقے میں 8 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، جس کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمہ اندراج کے بعد پولیس نے جدید تکنیکی اور انسانی ذرائع کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا اور 80 سے زائد مشکوک افراد کو تفتیش میں شامل کیا۔

آئی سی سی پی او نے ملزم کی جلد گرفتار کیلیے ایس ایس پی آپریشنز کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دی جس نے ملزم کو گرفتار کیا۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں