ایولین کو ’’دھنک‘‘میں کردار کے مطابق کاسٹ کیاحسنین حیدرآبادوالہ

فلم ’’یارب‘‘اسلام کے حوالے سے منفی پروپیگنڈے کا جواب ہے، ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو

فلم ’’یارب‘‘اسلام کے حوالے سے منفی پروپیگنڈے کا جواب ہے، ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو۔ فوٹو : فائل

جرمن نژاد بھارتی اداکارہ ایولین شرما کو ہدایتکار حسنین حیدر آباد والہ نے تھرلر فلم ''دھنک'' میں ہیروئن سائن کرلیا ہے ۔

جس کا اسکرپٹ نعیم اعجاز نے لکھا ہے جب کہ دیگر کاسٹ کا انتخاب مکمل ہوتے ہی سال رواں کی عکسبندی شروع کردی جائے گی۔ا س حوالے سے ہدایتکار حسنین حیدرآباد والہ نے ممبئی سے ''نمائندہ ایکسپریس'' سے ٹیلیفون پر بتایا کہ یہ ایک تھرلر سسپنس فلم ہے جس کے لیے ایولین شرما کا انتخاب کردار کو دیکھ کر کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایولین شرما ایک باصلاحیت اداکارہ ہے مگر ابھی تک وہ فلموں میں معاون اداکارہ کے طور پر ہی کام کرتی رہیں ۔

''دھنک'' اس کے کیرئیر کی پہلی فلم ہے جس میں وہ مرکزی کردار کر رہی ہیں ۔انھوں نے بتایا کہ اس فلم کی کہانی بھی ایولین شرما کے گرد ہی گھومتی ہے جس میں وہ ایک عام سے ایسی لڑکی ہے جس کی خواہش ہے کہ وہ اپنے طور پر اپنی زندگی بنائے اور گزارے اس دوران انھیں جن مشکلات اور مسائل سے دوچار ہونا پڑتا ہے ۔حسنین حیدرآباد والہ نے کہا کہ ان دنوں ایک مراٹھی فلم کی پوسٹ پروڈکشن مکمل کروا رہا ہوں جو ماہ رواں کے آخر میں ریلیز ہو گی۔


فلم ''یارب''مسلمانوں اور اسلام کے حوالے سے منفی پروپیگنڈے کا موثر جواب ہے،مگر بھارت میں اس کی نمائش کے حوالے سے جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، اس کا فلم کے بزنس کو کافی متاثر کیا کیونکہ ہم فلم کی صحیح طرح سے پبلسٹی نہ کرسکے پاکستان میں اچھا رسپانس ملا اب اسے یوکے سمیت دیگر یورپی ممالک میں نمائش کرنے کا پروگرام بنایا جارہا ہے۔

 

 
Load Next Story