ارتھنگ نظام تنصیب کے نام پر بجلی صارفین کے اربوں روپے ہڑپ

کمپنیاں مخصوص وقت کے اندر ٹرانسفارمرز تبدیل کریں ورنہ جرمانہ کیا جائیگا،نیپرا


Zafar Bhutta August 18, 2023
عوامی سماعت، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو انتباہ، تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ (فوٹو: فائل)

بجلی تقسیم کار کمپنیاں صارفین سے ارتھنگ کے نام پر حاصل کیے گئے اربوں روپے ہڑپ کرگئیں۔

مستقبل میں کسی ممکنہ کے حادثے سے بچنے کے لیے کمپنیوں کی جانب سے ارتھنگ نظام کی زیر زمین تنصیب کے دعوے کیے گئے اور اس سلسلے میں بجلی صارفین سے اربوں روپے حاصل کیے گئے۔

اس بات کا انکشاف نیپرا کی جانب سے جمعرات کے روز ہونے والی ایک عوامی کچہری میں ہوا۔ اس موقع پر نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو متنبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں ایک ضابطے پر کام کررہا ہے جس کے تحت ان تمام افسران پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے جنھوں نے یہ غیر قانونی رقومات صارفین سے بلوں میں وصول کی اور اس دوران ان کے بجلی کے میٹر غیر قانونی طور پر منقطع کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین سے 721 ارب اضافی وصولی کا پلان

نیپرا کا کہنا تھا کہ نئے ضابطے میں اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ بجلی کی کمپنیاں ایک مخصوص وقت کے اندر بجلی کی ٹرانسفارمرز کو تبدیل کریں بصورت دیگر انھیں جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا۔

نیپرا کی جانب سے اس تمام معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے عوامی سماعت کے دوران بتایا گیا کہ نیپرا کی جانب سے بتایا گیا کہ اس سے قبل بھی ادارے نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے اس سارے منصوبے پر عمل درآمد کی رپورٹ طلب کی تھی اور ان کمپنیوں کی جانب سے جمع کرائے گئے جوابات سے ادارہ مطمن نہیں تھا کیونکہ کسی کمپنی نے ارتھنگ نظام کی تنصیب کے بارے میں کوئی منصوبہ پیش نہیں کیا تھا۔

اس کے علاوہ ادارے کی جانب سے مختلف علاقوں کے معائنے سے یہی بات سامنے آئی کہ یا تو وہاں ارتھنگ نظام سرے سے موجود ہی نہیں تھا یا پھر معیار کے مطابق نہیں تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں