شناختی کارڈ چوری کیس میں بری ہونیوالے ملک سکندر فیصلہ سنتے ہی انتقال کرگئے
ملک سکندر 30برس سے حصول انصاف اور مقدمے کا فیصلہ سننے کے منتظر تھے
KARACHI:
شناختی کارڈ چوری کیس میں بری ہونے والے ملک سکندر 30برس سے حصول انصاف اور مقدمے کا فیصلہ سننے کے منتظر تھے، وہ عدالتی فیصلہ سننے کے بعد انتقال کرگئے۔
بیٹا یاسر میت آبائی گائوں چکوال لے گیا ، بیٹے نے بتایا کہ مرحوم حصول انصاف کیلیے عدالت کے دھکے کھاتے رہے،گزشتہ کئی برس سے فالج میں مبتلا ہوکر اسپتال میں زیر علاج تھے، مرنے سے قبل ہمیشہ وہ یہ ہی دعا کرتے تھے کہ فیصلہ سننے کے بعد ہی موت آئے تاکہ ان پر لگائے گئے داغ دھل جائیں ، ان کے ساتھیوں نے اسپتال میں آکر بری ہونے کا فیصلہ سنایا، انھوں نے آسمان کی طرف دیکھا ، انکی روح پرواز کرگئی ، ان کی تدفین چکوال میں ہوگی۔