ایشیاکپ پاک بھارت مقابلے پر ویرات کوہلی نے کُھل کر بات کردی

اس حقیقت کو تسلیم کرتا ہوں کہ روایتی حریفوں کے درمیان میچ میں کھلاڑیوں پر بہت دباؤ ہوتا ہے، سابق کپتان


ویب ڈیسک August 18, 2023
اس حقیقت کو تسلیم کرتا ہوں کہ روایتی حریفوں کے درمیان میچ میں کھلاڑیوں پر بہت دباؤ ہوتا ہے، سابق کپتان (فوٹو: ٹوئٹر)

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر اور سابق کپتان ویرات کوہلی نے پاک بھارت مقابلے کے دوران کھلاڑیوں کے پریشر پر کُھل بات کردی۔

ایشیاکپ سے قبل سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر براڈ کاسٹر کی طرف سے شیئر کی گئی ویڈیو میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر ویرات کوہلی نے کہا کہ میں اس حقیقت کو تسلیم کرتا ہوں کہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں کھلاڑیوں پر بہت دباؤ ہوتا ہے جس کو آپ نظر انداز نہیں کرسکتا۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ جے شاہ کو پہلا میچ دیکھنے کی پاکستانی دعوت

انہوں نے کہا کہ بطور کھلاڑی جب آپ میدان میں قدم رکھتے ہیں تو بیرونی ماحول آپ کو اندر کھینچ لیتا ہے، کیونکہ فینز کی امید ہوتی ہے ہماری ٹیم فتحیاب ہوگی۔

ایشیاکپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 2 سمتبر کو کینڈی میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

مزید پڑھیں: بابراعظم تمام فارمیٹ کا بہترین کھلاڑی ہے، ویرات کولی

واضح رہے کہ کوہلی نے پاکستان کیخلاف ایشیاکپ میں 2012 میرپور میں پاکستان کے خلاف ایشیاکپ کے میچ میں اپنا سب سے بہترین اسکور (183) بنائے تھے۔

مزید پڑھیں: ذکا اشرف سے ملاقات، جے شاہ نے پاکستان میں ایشیاکپ دیکھنے کی دعوت قبول کرلی

ون ڈے اور ٹی20 فارمیٹ میں ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف 60.23 کی اوسط سے 23 اننگز میں 1024 رنز کا شاندار مجموعہ بنایا۔

قبل ازیں کوہلی نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو گزشتہ انٹرویو میں تمام فارمیٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہوئے بتایا تھا کہ میرا پہلا براہ راست تعارف 2019 ورلڈ کپ میں ہوا تھا، عماد کے ساتھ میرا پہلے ہی سے رابطہ تھا اور عماد نے بتایا کہ بابراعظم تم سے ملاقات کرنا چاہتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |