احد چیمہ کو بیرون ملک سرکاری دورے پر جانے کی اجازت

احد چیمہ کے خلاف آشیانہ اقبال اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنسز نیب عدالت میں زیر سماعت ہیں


ویب ڈیسک August 18, 2023
احد چیمہ کے خلاف آشیانہ اقبال اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنسز نیب عدالت میں زیر سماعت ہیں

احتساب عدالت لاہور نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے مشیر احد چیمہ کی بیرون ملک جانے کی اجازت کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے احد چیمہ کو بیرون ملک سرکاری دورے پر جانے کی اجازت دے دی

احد چیمہ نے 20 اگست سے 27 اگست تک سرکاری دورے پر بیرون ملک جانے کی اجازت مانگی تھی۔ احتساب عدالت کے جج نے درخواست کو منظور کرلیا۔

وزیراعظم کے مشیراحد چیمہ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو امور خزانہ کا چارج دیاگیا ہے۔

واضح رہے کہ احد چیمہ کے خلاف آشیانہ اقبال اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنسز نیب عدالت میں زیر سماعت ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں