شادی سے قبل میں اور منظر گھنٹوں فون پر باتیں کرتے تھے ثمینہ احمد

73 سالہ ثمینہ احمد نے 2020 میں ساتھی اداکار منظر صہبائی سے شادی کی تھی


ویب ڈیسک August 18, 2023
(فائل فوٹو)

پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ ثمینہ احمد کا کہنا ہے کہ ڈرامے کی شوٹنگ مکمل ہونے کے کچھ عرصے بعد جب منظر صہبائی سے دوبارہ ملاقات ہوئی تو انہوں نے شادی کی پیشکش کی۔

حال ہی میں اداکارہ ثمینہ احمد ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے پہلی مرتبہ منظر صہبائی اور اپنی شادی سے متعلق کھل کر گفتگو کی اور اپنی محبت کی دلچسپ کہانی مداحوں سے شیئر کی۔

سینئر اداکارہ نے بتایا کہ منظر صہبائی سے پہلی مرتبہ ان کی ملاقات ڈرامہ دھوپ کی دیوار کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی اور شوٹنگ مکمل ہونے کے کچھ عرصے بعد جب اُنکی دوبارہ ملاقات ہوئی تب اداکار نے انہیں شادی کی پیشکش کی تھی۔


کورونا وبا کے دوران سن 2020 میں سادگی سے ساتھی اداکار منظر صہبائی سے نکاح کرنے والی 73 سالہ اداکارہ ثمینہ احمد نے بتایا کہ وہ شادی سے قبل نوجوانوں کی طرح منظر صہبائی سے گھنٹوں فون پر باتیں کیا کرتی تھیں اور اسی دوران اُنہیں احساس ہوا کہ وہ دونوں ایک جیسے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب منظر صہبائی نے شادی کی پیشکش کی تو میں حیرت میں پڑگئی کہ ایسا کیسے ہو سکتا ہے مگر جب کورونا وبا کے دوران راستے بند ہونے کی وجہ سے ملاقاتوں میں دشواری آئی تو منظر نے کہا کہ ہمیں نکاح کر لینا چاہیئے۔


ثمینہ احمد نے بتایا کہ جب انہوں نے اپنے بچوں سے شادی سے متعلق بات کی تو انہوں نے سپورٹ کیا اور کہا کہ یہ آپ کی زندگی ہے آپ جو فیصلہ کریں گی ہمیں قبول ہوگا۔

اس طرح اداکارہ ثمینہ احمد اور 73 سالہ منظر صہبائی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ اس زائدالعمر جوڑی کی شادی کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے جبکہ ان کے شادی کے فیصلے کو سراہا بھی گیا۔







View this post on Instagram


A post shared by WOKE (@woke_bycapital)




یاد رہے کہ اداکارہ ثمینہ احمد پہلی شادی پاکستانی فلم ساز فریدالدین احمد سے ہوئی تھی تاہم جن سے ان کے دو بچے ہیں تاہم شادی کے کچھ عرصہ بعد دونوں نے علیحدگی اختیار کر لی تھی جبکہ منظر صہبائی کی بھی ثمینہ احمد سے دوسری شادی ہے اور ان کا پہلی بیوی سے ایک بیٹا بھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔