یمنمعمولی جھگڑے پر شوہر نے خود کو بیوی سمیت دھماکے سے اُڑالیا

دونوں نے پسند کی شادی کی تھی تاہم لڑائی جھگڑے روز کا معمول تھے


ویب ڈیسک August 18, 2023
دھماکے میں بیوی اور خود کو اڑانے والے نے پسند کی شادی کی تھی، فوٹو: فائل

یمن میں ایک گھر میں ہونے والے پُراسرار دھماکے میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا ہلاک ہوگیا جس کے حوالے سے ناقابل یقین انکشافات سامنے آئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق یمن میں اپنے گھر میں دھماکے سے ہلاک ہونے والے میاں بیوی مقامی اسپتال میں نرسنگ اسٹاف تھے اور اسی دوران دونوں کی محبت پروان چڑھی تھی۔

بعد ازاں دونوں نے شادی کرلی لیکن چند ہی دنوں بعد جھگڑے روز کا معمول بن گئے۔ جس پر بیوی روٹھ کر اپنے والدین کے گھر چلی گئی۔ اس دوران شوہر نے کئی بار منانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔

وقوعے کے روز بھی شوہر اپنی بیوی کو زور زبردستی سے گھر واپس لایا تھا اور چند ہی گھنٹوں بعد کسی بات پر جھگڑا ہونے کے سبب بیوی سمیت خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے لیے مقامی ساختہ دستی بم استعمال کیا گیا۔ یہ معمہ لڑکی کے گھر والوں نے ساری صورت حال بتاکر حل کیا جس کی تائید ہمسائیوں اور اسپتال انتظامیہ کے بیان سے بھی ہوتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔