ورلڈ کپ ڈیو واٹمور چھوٹی ٹیموں کو بڑے مشن کیلئے تیار کریں گے
واٹمور افغانستان، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور یو اے ای کو آئندہ برس شیڈول ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مدد فراہم کریں گے۔
ڈیو واٹمور چھوٹی ٹیموں کو بڑے مشن کیلیے تیار کریںگے،آئی سی سی نے انھیں ہائی پرفارمنس منیجر مقرر کردیا۔
پاکستان کے سابق کوچ اب افغانستان، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ کام کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گذشتہ روز اعلان کیاکہ سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کوچ ڈیو واٹمور چار ٹاپ ایسوسی ایٹ سائیڈز افغانستان، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور یو اے ای کو آئندہ برس شیڈول ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مدد فراہم کریں گے، وہ اس سے قبل پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا جیسی ٹیموں کی کوچنگ کرچکے ہیں، انھیں ہائی پرفارمنس منیجر کا عہدہ دیا گیا جس کے تحت وہ تمام چاروں ٹیموں کو مشورے اور سپورٹ فراہم کریں گے۔
واٹمور اپنی ذمہ داریوں کا آغاز 14 مئی کو اسکاٹ لینڈ میں شروع ہونے والے ہائی پرفارمنس پروگرام سپورٹ اسٹاف فورم سے کریں گے، وہ ان تمام ٹیموں کے کوچز سے ملاقات میں اپنی سپورٹ کا لائحہ عمل تیار کریں گے۔ واٹمور نے اپنی تقرری پر کہا کہ میں ٹاپ ایسوسی ایٹ و ایفیلیٹ ٹیموں کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر آنے پر کافی پُرجوش ہوں، حالیہ کچھ عرصے میں ان ٹیموں نے نہایت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا،اگلے 10 ماہ کے دوران میں ان کے ساتھ کام کرنے کو اپنے لیے بڑا اعزاز سمجھوں گا۔
واٹمور کی کوچنگ میں سری لنکا نے 1996 میں ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا، اس لیے انھیں میگا ایونٹ کی تیاریوں کا خاصا تجربہ حاصل ہے، انھوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کسی بھی کرکٹر کے کیریئر کا سب سے اہم ترین ایونٹ ہوتا اور اس کیلیے سخت محنت ، خلوص اور لگن کی ضرورت ہوتی ہے، مجھے امید ہے کہ میں ان چاروں ٹیموں کو اس محدود عرصے میں میگا ایونٹ کے لیے تیار کرنے میں کامیاب رہوں گا۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے کہا کہ ہم اس اہم ذمہ داری پر واٹمور کی تقرری کا خیرمقدم کرتے ہیں، انھیں کوچنگ کا کافی تجربہ حاصل اور چاروں ٹیمیں ان سے کافی فائدہ اٹھائیں گی۔ تمام ٹیموں کے کوچز نے بھی واٹمور کا تعاون میسر آنے پر خوشی ظاہر کی ہے۔