اریجیت سنگھ نے مقبولیت میں ٹیلر سوئفٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

بھارتی گلوکار مختصر وقت میں اپنی سحر انگیز آواز اور دلفریت دھنوں کے ساتھ عالمی شہرت اختیار کرچکے ہیں


ویب ڈیسک August 18, 2023
فوٹو : فائل

بھارت کے نامور گلوکار اریجیت سنگھ نے میوزک پلیٹ فارم اسپاٹیفائی میں فالوونگ کے لحاظ سے امریکہ کی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

انڈین پلے بیک سنگر میوزک پلیٹ فارم پر تیسری سب سے زیادہ فالوونگ رکھنے والی شخصیت بن گئے، پہلے نمبر پر ایریانا گراندے اور دوسرے پر ایڈ شیرن براجمان ہیں۔

اریجیت سنگھ کو میوزک پلیٹ فارم پر بڑی کامیابی بالی وڈ میگا اسٹار شاہ رخ خان کی نئی فلم 'جوان' کے نئے گانے 'چلیے' سے ملی ہے جسے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ریلیز کیا گیا تھا۔



بھارتی گلوکار کو بالی وڈ انڈسٹری میں اگرچہ مختصر وقت ہوا ہے لیکن وہ اپنی سحر انگیز آواز اور دلفریت دھنوں کے ساتھ عالمی شہرت اختیار کرچکے ہیں۔

ایک ہفتے قبل اسپاٹیفائی انڈیا نے ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا تھا جس میں بھارت میں سب سے زیادہ سنے جانے والے گانوں کی فہرست تھی اور اس میں اریجیت سنگھ کے دو گانے شامل تھے۔

واضح رہے کہ اپنی بے پناہ اور شاندار خدمات پر بھارتی گلوکار سات مرتبہ فلم فیئر ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں