علی مردان ڈومکی نے نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کا حلف اٹھا لیا

امید ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں گے، الیکشن کی تاریخ دینا نگراں حکومت کا کام نہیں، نگراں وزیر اعلیٰ


ویب ڈیسک August 18, 2023
فوٹو : اے پی پی

میر علی مردان ڈومکی نے نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں عبدالولی کاکڑ نے نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان سے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں نگراں وفاقی وزیر داخلہ سمیت دیگر اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

علی مردان ڈومکی کے نام پر پارلیمانی کمیٹی نے اتفاق کیا اور پھر اسے منظوری کے لیے گورنر بلوچستان کو بھیجا تھا جس کی انہوں نے منظوری دے دی تھی۔

امید ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں گے، الیکشن کی تاریخ دینا نگراں حکومت کا کام نہیں، نگراں وزیر اعلیٰ

نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے حلف برداری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انتخابات کی تاریخ دینا اورانتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، ہم اس لیے آئے ہیں کہ انتخابات وقت پر اور شفاف ہوں، امید ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی صورتحال کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، صوبے میں امن و امان کو صورتحال کو بہتر کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے علی مردان ڈومکی کی بطور نگران وزیراعلی نامزدگی کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے یو آئی سمیت کسی سیاسی جماعت سے کوئی گلہ نہیں، جو بھی فیصلہ ہوا اس میں اللہ کی مرضی شامل تھی۔

انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعلی کی نامزدگی کے لئے اکثریتی فیصلہ نہیں بلکہ پارلیمانی کمیٹی کا اتفاق ضروری تھا، میں اس فیصلے کو کسی بھی عدالت میں چیلینج نہیں کروں گا اور امید کرتا ہوں کہ علی مردان ڈومکی صوبے و عوام کے لیے بہتر ثابت ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں