21 ستمبر کو مائیکروسافٹ کی ’خصوصی تقریب‘ میں کیا ہونے جارہا ہے
توقع ہے کہ وینڈوز 11 کی اہم اپڈیٹس/فیچر سمیت مستقبل کی جدید مصنوعات سے پردہ اٹھایا جائے گا
مائیکروسافٹ 21 ستمبر 2023 کو نیو یارک میں ایک خصوصی تقریب منعقد کررہا ہے ادارہ متعلقہ لوگوں۔ اداروں کو میڈیا پلیٹ فارمزکے ذریعے دعوت نامے بھیج رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکروسافٹ جو ایسے پروگرامز میں اپنے ہارڈویئر اور بالخصوص ٹچ اسکرین پروڈکٹس کی نقاب کشائی کے لیے جانا جاتا ہے ، سے توقع کی جارہی ہے کہ کمپنی مزید نئی مصنوعات سے پردہ اٹھائےگی۔
یہ تقریب اس لیے بھی خاص اہمیت رکھتی ہے کیونکہ یہ مائیکروسافٹ کی اپنی ہارڈویئر پروڈکس میں حالیہ تبدیلیوں کی نشان دہی کرتی ہے جس میں مائیکروسافٹ نے اپنے ماؤس، کی بورڈزاور ویب کیمز کو چھوڑ کر ٹچ اسکرین مصنوعات پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔
مائیکروسافٹ نے پچھلے ستمبر یا اکتوبر میں نئی ٹچ اسکرین ڈیوائسز متعارف کروائی تھیں اور توقع کی جارہی ہے کہ یہ 21 ستمبر ہو ہونے والا یہ ایونٹ بھی اسی نوعیت کا ہوگا۔ افواہیں ہیں کہ تقریب میں سرفیس گو 4، سرفیس لیپ ٹاپ اسٹوڈیو 2 اور سرفیس لیپ ٹاپ گو 3 سمیت متعدد ممکنہ نئی ٹچ اسکرین مصنوعات متعارف کرائی جائیں گی۔
ایونٹ کے ایجنڈے میں وینڈوز 11 کی آنے والی بڑی اپ ڈیٹ کے بارے میں بھی تفصیلات شامل ہوسکتی ہیں۔ کیونکہ مائیکروسافٹ نے وینڈوز 11 کی اپڈیٹس کا اگلے ماہ ستمبر میں میں منصوبوں کا اعلان کیا تھا جس میں RAR اور 7-Zip فائلوں کیلئے مقامی سپورٹ ، ایک بہتر سیٹنگ سے لیس ہوم پیج، والیوم مکسر کا فیچر اور وینڈوز کوپائلٹ فیچر شامل ہے۔