کوئٹہ میں 19 نمازیوں کے قتل میں ملوث 6 ملزم گرفتار

ڈکیتیوں میں ملوث میاں بیوی سمیت14 ملزمان سے اسلحہ، زیورات اور سامان برآمد


Staff Reporter May 09, 2014
پولیس اور رینجرز نے کارروائیوں میں 320 ملزمان کو گرفتار و حراست میں لے لیا۔ فوٹو: فائل

ایسٹ زون پولیس نے کوئٹہ میں دہشت گردی کی واردات میں ملوث 6 ملزمان سمیت ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری ، گھروں میں ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث14 ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ ، طلائی زیورات اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا۔

ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ زمان ٹائون پولیس نے کوسٹ گارڈ چورنگی اویس مسجد کے قریب کھڑے ہوئے 6 ملزمان واحد بخش ، برکت، فتح محمد ،جنید، عبدالقیوم اور سراج کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے کلاشنکوف بمعہ گولیاں ،5 پستول بمعہ گولیاں اور بڑی تعداد میں7 ایم ایم رائفل کی اسٹیل کی گولیاں برآمد کر لیں، انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق کوئٹہ سے ہے ،انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان ممکنہ کسی دہشت گردی کی واردات کرنے کے سلسلے میں کھڑے ہوئے تھے ،انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سال 2013 میں بلوچستان میں عید کی نماز کے موقع پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث ہیں، مذکورہ دہشت گردی کے واقعے میں19سے زائد شہری جاں بحق ہو ئے تھے جس کے بعد ملزمان فرار ہونے کے بعد کراچی میں رپوشی اختیار کیے ہوئے تھے۔

انھوں نے بتایا کہ اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی ) نے ایک کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم ملک نوید الحسن ٹوپی کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا، ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار ملزم9 اپریل کو گلستان جوہر میں واقع مدرسہ دارلخیر کے3 طلبہ عمران اﷲ، عبدالغنی، اسماعیل کے قتل میں ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں ، ڈرگ روڈ کینٹ بازار اور طلبہ کے قتل کی وارداتوں میں جائے وقوع سے ملنے والے خول آپس میں میچ کر گئے ہیں کورنگی پولیس نے2 بھتہ خور ندیم ناصر، کاشف احمد اور3 اسٹریٹ کرمنلز عبید عرف بڑا منا ولد محمد سلیم یوسف زئی ، محمد زاہد محمد محمد افضل، نصیر محمد ولد محمد شبیر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا گیا،بہادر آباد پولیس نے گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے ملزم مزمل ولد محمد دونا اور بیوی رخسانہ زوجہ مزمل کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے2 لاکھ 87 ہزار ، طلائی زیورات اور گھریلو اشیاء برآمد کر لیں ، انھوں نے بتایا کہ گرفتار میاں بیوی گھروں میں ڈکیتیوں کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں