طالبعلم کی دوستوں کے ساتھ یونیورسٹی طالبہ سے زیادتی
پولیس نے واقعہ کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں درج کر لیا، ملزمان چھ ماہ سے لڑکی کو بلیک میل کر رہے تھے
تھانہ شہزاد ٹاؤن میں یونیورسٹی طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی اور بلیک میلنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں یونیورسٹی طالبہ کے ساتھ ساتھی طالبعلم اور اس کے دوستوں نے زیادتی کی۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں درج کر لیا، ملزمان چھ ماہ سے لڑکی کو بلیک میل کر رہے تھے۔
متاثرہ لڑکی کے مطابق نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو کلاس فیلو نے دوستوں کے ہمراہ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ لڑکی نے ایف آئی آر میں بتایا کہ ملزمان ویڈیو بنا کر چھ ماہ تک بلیک میل کرتے رہے۔ ملزمان بلیک میل کر کے طلائی زیورات اور کیش بھی لیتے رہے۔
متاثرہ لڑکی کے مطابق ملزمان کے ساتھ شہر سے باہر جانے پر انکار کرنے پر وڈیو بھی وائرل کر دی۔ تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے چار نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کا دو ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
دوسری جانب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ یونیورسٹی طالبہ کے ساتھ زیادتی کے مقدمے میں وقوعہ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تفتیش کو میرٹ پر اور ٹھوس شواہد کی روشنی میں مکمل کیا جائے گا۔