وہاب ریاض کا بیٹی کی سالگرہ پر جذباتی پیغام

سابق فاسٹ بولر نے یادگار لمحات کو ایک ویڈیو کی شکل میں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا

فوٹو: ویڈیو گریب

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض نے بیٹی کی سالگرہ پر جذباتی پیغام جاری کردیا۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں وہاب ریاض نے اپنی 9 سالہ بیٹی ایشال کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بیٹیاں بے شک اللہ کی عظیم نعمت اور باپ کی سب سے بڑی سپورٹر ہوتی ہیں۔


وہاب ریاض نے اپنی بیٹی کے بچپن سے لیکر ابتک کے یادگار لمحات کو ایک ویڈیو کی شکل میں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

یاد رہے کہ وہاب ریاض نے چند روز قبل 16 اگست کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا بھی اعلان کیا تھا۔


 
Load Next Story