خیبر ڈسٹرکٹ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک

مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر

—فوٹو: آئی ایس پی آر

خیبر ڈسٹرکٹ کے باڑہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 18 اور 19 اگست کے رات کو سیکیورٹی فورسز نے باڑہ کے عمومی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔



آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسزاور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کے ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔


 
Load Next Story