بچوں سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانے والے دو ملزمان گرفتار
ملزمان کے موبائل سے متعدد نازیبا ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں، پولیس
ٹیکسلا پولیس نے کم عمر لڑکوں سے زیادتی کرکے ویڈیو بنانے اور بلیک میل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے موبائل سے متعدد نازیبا ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔
ایس پی پوٹھورہار وقاص خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کم عمر لڑکوں سے زیادتی اور ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے گینگ کے 02 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، جن کی شناخت قمر زمان اوراحسان الہی کے ناموں سے ہوئی، ملزمان نے کم عمر لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے رہے۔
واقعے کی اطلاع پر پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے دیگر ساتھیوں اورسہولت کاروں کو بھی گرفتار کیاجائے گا۔ ایس پی پوٹھوہار کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے اور پورنو گرافی کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
وقاص خان نے کہا کہ بچوں سے زیادتی ناقابل برادشت ہے، ویڈیوز بنا کر معصوم کم عمر لڑکوں کا استحصال کرنے والے ملزمان نے انسانیت کو شرمسار کیا ہے، ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔