یوکرین میں تھیٹراور یونیورسٹی پرروسی حملے سے 7 افراد ہلاک

اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے رابطہ کار نے حملے کی مذمت کی ہے


ویب ڈیسک August 19, 2023
—فوٹو: رائٹرز

یوکرین کے شمالی شہر چرنیہیو میں ایک تھیٹر اور یونیورسٹی پر روسی حملے سے 7 افراد ہلاک جبکہ 90 زخمی ہوگئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے حکام نے روسی حملے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے رابطہ کار نے حملے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے روسی حملے کو 'گھناؤنا'' قرار دیتے ہوئے ماسکو سے "آبادی والے علاقوں" پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یوکرین کے لیے اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے کوآرڈینیٹر ڈینس براؤن نے کہا کہ ''صبح کے وقت، جب لوگ باہر چہل قدمی کر رہے ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک بڑے شہر کے مرکزی چوک پر حملہ کرنا گھناؤنا اقدام ہے، کچھ یوکرین کے لیے مذہبی دن منانے کے لیے چرچ جا رہے تھے۔ ۔ واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے مابین جنگ 18 ویں ماہ میں داخل ہوچکی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں