لاھور طوفانی بارش سے پانی گھروں میں داخل کئی علاقے بجلی سے محروم

واسا حکام متاثرہ علاقوں سے پانی کی نکاسی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کریں، وزیراعلیٰ شہباز شریف


ویب ڈیسک September 17, 2012
لاھور میں ہوئی موسلا دھار بارش کے باعث بجلی کے کئی فیڈرز بند ہو گئے جس کے باعث متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔ فوٹو: فائل

لاھور میں طوفانی بارش سے سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا اور بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہونے لگا۔

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے فوری صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی کے حکام کو متاثرہ علاقوں سے پانی کی نکاسی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کرنے کا حکم جاری کردیا۔

شہر میں ہوئی موسلا دھار بارش کے باعث بجلی کے کئی فیڈرز بند ہو گئے جس کے باعث متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے، سڑکوں پر کئی موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بند ہو گئیں جس کے باعث ٹریفک جام ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاھور میں تیز بارشوں کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا جو دریاؤں میں طغیانی کا سبب بنے گا تاہم سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں