دنیا کا چھوٹا ترین چمچ تیار کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم

لکڑی سے چمچ بنانا کافی آسان ہے لیکن دنیا کا سب سے چھوٹا لکڑی کا چمچ بنانا کافی مشکل کام ہے، ششی کانت


ویب ڈیسک August 20, 2023
[فائل-فوٹو]

بھارتی ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے ششی کانت پرجاپتی نے دنیا کا سب سے چھوٹا لکڑی کا چمچہ بنانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 سالہ ششی کانت کے بنائے ہوئے چمچ کی پیمائش 1.6 ملی میٹر (0.06 انچ) ہے جس نے 2 ملی میٹر (0.07 انچ) کے پچھلے ریکارڈ کو توڑ دیا۔

گنیز نے بتایا کہ اس سے قبل 2022 میں ایک اور بھارتی شہری نورتن پرجاپتی مورتیکر نے چھوٹے چمچ بنانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ مقابلے کے لیے اہل ہونے کے لیے چمچ معیاری لکڑی کے بڑے چمچے کی نقل ہونا لازمی تھا یعنی اس میں واضح طور پر چمچ کے سرے پر چھوٹا کٹورا اور ہینڈل ہونا ضروری تھا۔

لکڑی کے متعدد ٹکڑوں سے چمچ بنانے کی اجازت کے باوجود پرجاپتی نے ایک دستکاری چاقو اور ایک جراحی کی مدد سے چمچ کو لکڑی کے ایک ٹکڑے سے تراشا۔

ششی کانت نے گنیز کو بتایا کہ لکڑی سے چمچ بنانا کافی آسان ہے لیکن دنیا کا سب سے چھوٹا لکڑی کا چمچ بنانا کافی مشکل کام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں