2024

چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر سے مسلح شخص گرفتار

زمان پارک کے باہر سے گرفتار ہونے والے ملزم کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول اور 10 گولیاں برآمد ہوئیں، پولیس


نعمان شیخ August 20, 2023
زمان پارک کے باہر سے پولیس ملزم کو گرفتار کرکے لے جارہی ہے، (فوٹو ایکسپریس)

زمان پارک میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی رہائش گاہ کے باہر سے پولیس نے مسلح مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق زمان پارک میں تعینات اہلکاروں نے مشکوک حرکات پر ایک شخص کو روک کر چیکنگ کی تو اُس کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول اور دس گولیاں برآمد ہوئیں۔

اہلکاروں نے اسلحہ قبضے میں لے کر مشکوک شخص کو گرفتار کر کے تھانہ ریس کورس پولیس کے حوالے کردیا جہاں ملزم کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں