پولیس خواتین سادہ لباس لوگ گھر کا دروازہ توڑ کر میری بیٹی کو لے گئے شیریں مزاری

اہلکار سیکیورٹی کیمرے، ایمان کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی لے گئے، شیریں مزاری کا ٹویٹ


ویب ڈیسک August 20, 2023
اہلکار سیکیورٹی کیمرے، ایمان کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی لے گئے، شیریں مزاری کا ٹویٹ۔ فوٹو: فائل

ڈاکٹر شیریں مزاری نے ٹویٹ کیا ہے کہ پولیس خواتین اور سادہ لباس لوگ میرے گھر کا دروازہ توڑ کر میری بیٹی کو لے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے ٹویٹ کیا کہ پولیس خواتین اور سادہ لباس لوگ ان کے گھر کا دروازہ توڑ کر اندر آئے اور ان کی بیٹی کو لے گئے۔ انہوں نے لکھا کہ اہلکار ہمارے سیکیورٹی کیمرے، ایمان کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی ساتھ لے گئے۔

شیریں مزاری نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ اہلکاروں سے وارنٹ کا پوچھا جو انہوں نے نہیں دکھائے، انہوں نے پورے گھر کا چکر لگایا، گھر میں ہم صرف دو خواتین تھیں، میری بیٹی اپنے رات کے کپڑوں میں تھی، اس نے اہلکاروں سے کہا کہ مجھے کپڑے بدلنے دو لیکن وہ اسے گھسیٹ کر باہر لے گئے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ یقیناً کوئی وارنٹ یا کوئی قانونی طریقہ کار نہیں، ریاستی فاشزم ہے اور یہ ایک طرح سے ایک اغوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں