حافظ آباد ٹریفک حادثے کی شکار بس میں آتشزدگی سے 18 مسافر جاں بحق
حادثہ مسافر بس کے ڈرائیور کے سو جانے کے باعث پیش آیا، بس کو آگ پک اپ سے ٹکرانے سے لگی، ڈی پی او حافظ آباد
پنڈی بھٹیاں ایم فور کے قریب مسافر بس ڈرائیور کے سوجانے کے سبب پک اَپ سے ٹکراگئی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے سبب 18 مسافر جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حافظ آباد کی تحصیل پنڈی بھٹیاں ایم فور کے قریب مسافر بس کو آگ لگ گئی، حادثہ مسافر بس کے ڈرائیور کے سو جانے کے باعث پیش آیا، بس کو آگ پک اپ سے ٹکرانے سے لگی جس کے نتیجے میں 18 مسافر جاں بحق جب کہ 11 شدید زخمی ہو گئے، جھلسنے والے مسافروں کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔
ڈی پی او ڈاکٹر فہد حافظ آباد کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 15 مسافروں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں شفٹ کر دیا گیا ہے، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمر راٹھور نے بتایا کہ اسپتال میں لائے گئے زخمیوں کی تعداد 8 ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بس حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 26 سالہ عمر تعلق فیصل آباد، عالیہ عمر 25 سال، امداد عمر 18 سال، ساجد عمر 25 سال، صابر عمر 39 سال، نذر عمر 34 سال، عبیرہ عمر 10 سال، مسافیا عمر 14 سال، ذیشان عمر 20 سال جبکہ عثمان کی عمر 15 سال ہے شامل ہیں۔
بس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد بھی شامل ہیں، بدقسمت فیملی کا تعلق جلالپور بھٹیاں سے ہے، فیملی میں میاں بیوی دو بچوں سمیت چھ افراد شامل تھے، میاں بیوی، ایک بیٹی اور بیٹا جاں بحق جبکہ دو بچیاں زخمی ہوگئیں، جاں بحق میں عمر اس کی بیوی اور دو بچیاں شامل ہیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق ریسکیو ٹیمیں پانچ منٹ کے اندر پہنچ گئی تھی، حادثے میں زخمی ہونے والوں میں کراچی، خیر پور، فیصل آباد، جلالپور بھٹیاں اور پنڈی بھٹیاں کے مسافر شامل تھے۔
ڈی ایس پی احسان ظفر حافظ آباد نے بتایا کہ مسافر بس جل کر خاکستر ہو گئی، حادثہ ڈیزل والی گاڑی کو ٹکرانے سے پیش آیا، حادثہ صبح ساڑھے 4 بجے کے قریب پیش آیا جب کہ ایک گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔
گاڑی میں سوار بچ جانے والے مسافر نے بتایا کہ بس کا ڈرائیور رحیم یار خان میں تبدیل ہوا جب کہ پنڈی بھٹیاں ایم 3 پر ٹول پلازہ کے قریب گاڑی کا پٹرول لیک ہوا۔