فلائٹ آفیسر راشد منہاس کا 52واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

انھوں نے پاکستانی جنگی جہاز کو بھارت لے جانے کی کوشش ناکام بنائی

انھوں نے پاکستانی جنگی جہاز کو بھارت لے جانے کی کوشش ناکام بنائی (فوٹو : فائل)

پاک فضائیہ کے فلائٹ آفیسرراشد منہاس کا 52واں یوم شہادت آج (20اگست) کو منایا جا رہا ہے۔

فلائٹ آفیسر راشد منہاس نے7 فروری 1951 کوکراچی میں آنکھ کھولی، بی ایس سی پی اے ایف اکیڈمی رسالپور سے کی اور پھر پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کرلی، 20 اگست 1971کو اپنی دوسری سولو فلائٹ کے دوران راشد منہاس نے بہادری کی مثال قائم کردی۔


انھوں نے پاکستانی جنگی جہاز کو بھارت لے جانے کی کوشش ناکام بنائی اور انتہائی کم عمری میں جام شہادت نوش کرکے ملک کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدرحاصل کیا۔

 
Load Next Story