لنکن پریمئیر لیگ بیٹنگ اسپانسرز کی بھرمار پر خدشات ظاہر

تقریباً شریک تمام ٹیموں کی جرسیوں پر جوا کھلانے والی فرمز کے لوگو موجود


Sports Desk August 20, 2023
آن لائن فارکس کمپنیزبھی ایونٹ کی اسپانسر، 3اینٹی کرپشن یونٹ آفیشلزموجود۔ فوٹو: ٹوئٹر

لنکا لیگ میں بیٹنگ اسپانسرز کی بھرمار پر خدشات ظاہر ہونے لگے، تقریباً تمام شریک ٹیموں کی جرسیوں پر جوا کھلانے والی فرمز کے لوگو موجود ہیں۔

لنکا لیگ میں بیٹنگ فرمز کی جانب سے اسپانسرشپ کی بھرمار ہے، سری لنکن میڈیا کے مطابق اس وقت ایونٹ میں شریک تمام ہی ٹیموں کی جرسیوں پر بیٹنگ فرمز اور آن لائن فاریکس کمپنیز کے لوگو لگے ہوئے ہیں، آدھا درجن کے قریب بیٹنگ فرمز ہیں، کرپٹوکرنسی کی جانب سے بھی اسپانسر کیا جارہا ہے ، سری لنکا کے مرکزی بینک کی جانب سے یہ پہلے ہی واضح ہوچکا کہ ملک میں کرپٹوکرنسی کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

مشکوک اسپانسر شپس سے فکسنگ کا خطرہ بڑھنے کا بھی امکان ہے، سری لنکن کرکٹرز پہلے ہی اس حوالے سے کافی بدنام ہیں، کئی سابق کرکٹرز کو فکسنگ کی وجہ سے سزائیں بھی ہوچکی ہیں، ایل پی ایل کے منتظمین ان اسپانسرشپ کو بے ضرر قرار دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لنکا پریمیئر لیگ؛ بابراعظم کی شرٹ سے جوئے کی کمپنی کا لوگو اڑا دیا گیا

ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمانتھا ڈوڈنویلا نے کہا کہ ایونٹ کے تمام اسپانسرز کی آئی سی سی سے منظوری لی گئی تھی، اینٹی کرپشن یونٹ کی اجازت کے بعد ہی ٹیموں کو اپنی جرسیوں پر لوگو لگانے کی اجازت دی گئی، آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے 3 آفیسرز بھی کام کررہے ہیں، جس سے ہمارے ٹورنامنٹ کی ساکھ بڑھی ہے، جافنا کنگز نے اپنی جرسی پر ایک غیرمنظور شدہ لوگو لگایا جس کو ہم نے چھپانے کو کہا، اے سی ایس یو کی اجازت کے بعد ہی اس کو ظاہر کرنے دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ کولمبو اسٹرائیکرز کی نمائندگی کرنے والے بابراعظم نے اپنی شرٹ پر جوئے والی فرم کا لوگو لگانے سے انکار کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں