ورلڈکپ شیڈول بھارتی بورڈ نے مذاق بنالیا دوبارہ تبدیلی کا امکان

مقامی پولیس نے لگاتار 2 روز سیکیورٹی کی ذمہ داریاں انجام دینے سے معذرت کرلی، رپورٹس


ویب ڈیسک August 20, 2023
مقامی پولیس نے لگاتار 2 روز سیکیورٹی کی ذمہ داریاں انجام دینے سے معذرت کرلی، رپورٹس (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ میں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی نااہلی کے باعث ایک بار پھر شیڈول میں تبدیلی کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مقامی پولیس نے سیکیورٹی تحفظات کے باعث ہاتھ کھڑے کرتے ہوئے کہا ہے کہ میچز کے دوران وقفہ نہ ہونے پر لگاتار 2 دن سکیورٹی نہیں دے سکتے، اس حوالے سے حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں 9 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور نیدر لینڈز کے درمیان میچ شیڈول ہے جبکہ 10 اکتوبر کو پاکستانی ٹیم سری لنکا کے مدمقابل آئے گی۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ 2023 کے نئے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو ہوگا

مقامی پولیس نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ پر خاص پر سیکیورٹی کے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

قبل ازیں ورلڈکپ شیڈول میں تیدیلی کرتے ہوئے قومی ٹیم کو ورلڈکپ میں اپنا دوسرا میچ سری لنکا کے ساتھ جو پہلے 12 اکتوبر کو کھیلنا تھا وہ اب 10 اکتوبر کو شیڈول تھا تاہم اب سیکیورٹی مسائل کے باعث تبدیلی کا امکان روز پکڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: 'ورلڈکپ ہار جاؤ پاکستان سے نہیں ہارنا'

دوسری جانب پاکستان اور بھارت کا میچ جو 15 اکتوبر کو شیڈول کیا گیا تھا وہ اب 14 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور نیدلینڈز کے درمیان میچ 6 اکتوبر کو ہی حیدر آباد میں مدمقابل آئیں گی۔

بھارت کیجانب سے شیڈول میں ردوبدل لاجسٹک ایشوز اور مذہبی تہوار کی آمد کو بہانہ بناتے ہوئے کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں