کراچی مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پیپلزپارٹی کا علاقائی عہدیدار جاں بحق
مقتول گھر کے باہر بیٹھا تھا کہ مسلح ملزمان نے لوٹنے کی کوشش کی، ایس ایس پی کیماڑی
اتحاد ٹاؤن میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پیپلزپارٹی کا علاقائی عہدیدار شوکت حماد جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹاؤن عابد آباد میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے پیپلزپارٹی کے علاقائی عہدیدار کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق شخص کی شناخت شوکت کے نام سے ہوئی ہے، مقتول سیاسی جماعت کا علاقائی عہدیدار تھا، واقعہ ابتدائی طور پر ڈکیتی مزاحمت کا معلوم ہوتا ہے، مقتول گھر کے باہر بیٹھا تھا کہ مسلح ملزمان نے لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر مقتول کو سر اور سینے پر تین گولیاں لگی ہیں۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اور گولیوں کے خول جمع کیے ہیں جبکہ قتل کے حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہیں۔