شمالی وزیرستان میں غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ سرچ آپریشن کے دوران 60 مشتبہ افراد گرفتار

کرفیو کے دوران ہر قسم کی ٹریفک بند رہے گی، سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بھی بند رہیں گے۔


ویب ڈیسک May 09, 2014
کرفیو کے باعث میران شاہ بنوں روڈ پر سیکڑوں گاڑیاں جب کہ میران شاہ اور بنوں بس اڈے پر سیکڑوں مسافر پھنس گئے ہیں۔ فوٹو؛ فائل

لاہور: گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں 9 اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کے بعد پولیٹکل انتظامیہ نے شمالی وزیرستان میں غیر معینہ کے لئے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرفیو کے دوران تمام اہم شاہراہوں پر ہر قسم کی ٹریفک سمیت سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بھی بند رہیں گے۔ کرفیو کی وجہ سے مقامی افراد اور مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، میران شاہ بنوں روڈ پر سیکڑوں گاڑیاں جب کہ میران شاہ اور بنوں بس اڈے پر سیکڑوں مسافر پھنس گئے ہیں۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان میں گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ہونے والے حملے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران 60 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں غلام خان روڈ پر سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم کی مدد سے نشانا بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں9 اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |