ایکسپریس نیوز صدر کے اعتراضات والے بلز منظرعام پر لے آیا

اگر ڈاکٹر عارف علوی منظور یا اعتراض نہیں کرتے تو بل منظور تصور ہوتا ہے


ویب ڈیسک August 20, 2023
—فوٹو:ایکسپریس

ایکسپریس نیوز صدر کے اعتراضات والے بلز منظر عام پر لے آیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے 9 اگست کو 13 بلز پر اعتراض کرکے واپس بھجوائے۔ صدر مملک نے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ پر کوئی اعتراض نہیں لکھا جبکہ آئین کے مطابق صدر مملکت کو اعترضات لکھ کر بل واپس کرنا ہوتا ہے۔

اگر صدر منظور یا اعتراض نہیں کرتا تو بل منظور تصور ہوتا ہے، صدر مملکت نے کوڈ آف کرمنل پروسیجر ترمیمی بل واپس بھجوایا، ڈاکٹر عارف علوی نے نیشل اسکلزیونیورسٹی ترمیمی بل، امپورٹ ایکسپورٹ ترمیمی بل اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل بھی واپس بھجوائے۔

صدر نے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کا بل اور نیوزپیپرز،نیوزایجنسیزاینڈ بکس رجسٹریشن بل بھی واپس بھجوادیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں