واجبات کی عدم ادائیگی پر سنی دیول کا گھر نیلامی کیلئے پیش

بھارتی اداکار کی نئی فلم ’غدر2‘ انڈین باکس آفس پر دس دن سے بھی کم عرصے میں 300 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے


ویب ڈیسک August 20, 2023
فوٹو : فائل

بھارت کے ریاستی بینک آف برودا نے واجبات کی عدم ادائیگی پر بالی وڈ اسٹار سنی دیول کی جائیداد نیلامی کیلئے پیش کردی۔

اداکار بھارتی سیاسی جماعت بی جے پی کے پارلیمانی رکن بھی ہیں اور ان پر 56 کروڑ کے واجبات ہیں جس پر جائیداد کی نیلامی 25 اگست کو کی جائے گی۔

بینک نے اداکار کی جائیداد کی نیلامی کیلئے اخبار میں ٹینڈر جاری کیا ہے اور اس بات کی تفصیل جاری نہیں کی کہ سنی دیول نے بینک سے کب اور کتنا قرضہ لیا ہے۔

ٹینڈر نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سنی دیول اگر اپنی جائیداد کو نیلامی سے بچانا چاہتے ہیں تو واجبات کو فوری طور پر ادا کر دیں۔

Capture

بھارتی اداکار کی نئی فلم 'غدر2' انڈین باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہے اور دس دن سے بھی کم عرصے میں وہ 300 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکار 2019 سے حکمران بی جے پی کی طرف سے پارلیمنٹ کے ممبر ہیں اور اس سے قبل یہ سیٹ اداکار ونود کھنہ کی تھی جو کانگریس کی طرف سے منتخب ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |