سینکڑوں نایاب باربی گڑیا کی مالکن نے اب تک باربی فلم نہیں دیکھی

آسٹریلیا کی 72 سالہ خاتون کے پاس 150 سے زائد باربی گڑیا ہیں جن میں سے کئی بہت ہی نایاب ہیں

آسٹریلوی خاتون نے 50 سال کی عمر باربی گڑیا جمع کرنا شروع کیں جن کی تعداد 150 سے زائد ہے۔ فوٹو: اے بی سی نیٹ ورک

آسٹریلیا کی بزرگ خاتون 150 باربی گڑیا کی مالک ہیں جن میں بہت سی گڑیا غیرمعمولی طور پر بہت قیمتی ہیں۔ لیکن حیرت انگیز طورپراب تک انہوں نے باربی فلم نہیں دیکھی ہے۔

72 سالہ ایلیسن برٹن کے پاس 1980 کے عشرے میں بننے والے باربی گڑیا بھی ہیں جو اب نایاب اور انتہائی قیمتی ہوچکی ہیں۔ ان میں بڑے والوں کی گڑیائیں اور تھوڑی منفی کردار کی ناسکر باربی بھی شامل ہیں۔ کچھ گڑیاؤں پر جواہرات اور قیمتی پتھر بھی لگے ہیں۔


ان کی بیٹیاں ان باربی ڈول سے کھیلتی ہیں، ان سے اداکاری کراتی ہے اور طرح طرح کے لباس پہنتی ہیں۔ ایلیسن برٹن کو بچپن میں گڑیا سے لگاؤ نہ تھا تاہم صرف 20 سال پہلے انہیں باربی گڑیا سے رغبت پیدا ہوگئی اور ہرسال وہ گڑیا خریدتی رہیں۔ ان میں قیمتی اور شاندار باربی بھی شامل ہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں ہر گڑیا کی قیمت کم ازکم 500 ڈالر سے بھی زائد ہے۔

ہرگڑیا کو دھوپ اور گرد سے بچانے کے لیے خاص ڈبوں میں رکھا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر باربی بہترین حالت میں ہے۔ تاہم اب بھی وہ انہیں فروخت نہیں کرنا چاہتیں۔
Load Next Story