لیونل میسی 44 ٹرافیاں جیتنے والے دنیا کے واحد فٹبالر بن گئے

ارجنٹائن کے فٹبال اسٹار نے لیگز کپ میں اپنے نئے کلب انٹر میامی کیلئے پہلی ٹرافی جیت لی


ویب ڈیسک August 20, 2023
فوٹو: اے ایف پی

ارجنٹائن کے فٹبال اسٹار لیونل میسی 44 ٹرافیاں جیتنے والے دنیا کے واحد فٹبالر بن گئے۔

لیونل میسی نے اتوار کو امریکا کے فٹبال کلب انٹرمیامی کو لیگز کپ میں کامیابی دلاکر کلب کیلئے اپنی پہلی ٹرافی جیت لی جبکہ مجموعی طور پر یہ انکی 44 ویں ٹرافی ہے۔

لیگز کپ کے فائنل میں انٹر میامی نے نش ول کلب کو پینالٹی ککس پر 10-9 سے شکست دی اس سے قبل دونوں ٹیموں کا میچ 90 منٹ میں 1-1 سے برابر رہا تھا۔

مزید پڑھیں: سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹبالرز میں میسی، رونالڈو اور نیمار

سات بار بیلن ڈی ایوارڈ جیتنے والے میسی نے ارجنٹائن کیلئے فیفا ورلڈ کپ 2022 سمیت 5 ٹائٹل جیتے ہیں۔ اپنے کلب کیریئر میں میسی بارسلونا کلب کیلئے لا لیگا اور یو ای ایف اے چیمپئنز لیگ سمیت 35 ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: 25 کمروں کی حویلی، 8 لگژری گاڑیاں؛ نیمار کی سعودیہ میں پرتعیش زندگی

میسی اب تک اپنے نئے کلب انٹرمیامی کیلئے سات میچز میں 10 گول کرچکے ہیں جبکہ بدھ کو یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں ان کی ٹیم سنسناٹی سے مقابلہ کرے گی تو ان کے پاس ایک اور فائنل میں پہنچنے کا موقع ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔