اسپین نے انگلینڈ کو شکست دیکر پہلی بار فیفا ویمن ورلڈکپ اپنے نام کرلیا

سنسنی خیز میچ میں اسپین نے ایک گول کیا جب کہ انگلینڈ کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی


ویب ڈیسک August 20, 2023
اسپین نے پہلی بار فیفا ویمن ورلڈ کپ جیت لیا؛ فوٹو: رائٹرز

فیفا ویمن ورلڈ کپ کے فائنل میں اسپین نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے صفر گول سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

فیفا ویمن ورلڈ کپ کا یہ سنسنی خیز میچ 82 ہزار 500 شائقین سے کھچا کھچ بھرے آسٹریلیا کے سڈنی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ مقابلے کا آغاز ہی شاندار ہوا۔ دونوں ٹیمیں جیت کے لیے بے تاب تھیں۔

spain won fifia woman worldcup 2023

گول کی سبقت حاصل کرنے کے لیے دونوں جانب سے تابڑ توڑ حملے ہوئے لیکن دفاعی لائن نے بھرپور مقابلہ کیا۔ انگلینڈ نے ایک موقع ضائع کیا اور پھر اسپین کی ٹیم نے منہ توڑ بدلہ لیا۔

مزید پڑھیں: ویمنز ورلڈکپ؛ مراکشی کھلاڑی نوحیلہ بینزینا کو حجاب میں کھیلنے کی اجازت مل گئی

اسپین کی اولگا کارمونا نے کال ڈینٹی کے خوبصوت پاس سے فٹبال پر ایسی گرفت کی کہ مخالف ٹیم کی دفاعی لائن گیند چھیننے میں ناکام رہی۔

spain won fifia woman worldcup 2023 4

برق رفتاری سے دوڑتیں اسپین کی کھلاڑی اولگا کارمونا کئی کھلاڑیوں کو چکمہ دینے کے بعد بال کو گول پوسٹ میں پھینکنے میں کامیاب ہوگئیں۔

انگلینڈ نے اسپین کی سبقت کو برابر کرنے کے لیے بھرپور حملے کیے لیکن اسپین کی دفاعی کھلاڑی آڑے آتے رہیں تاہم ایک موقع پر انگلینڈ کو پینلٹی کک مل گیا۔

spain won fifia woman worldcup 2023 2

اس موقع پر اسپین کے مداح مایوس ہوگئے اور ایسا لگا کہ ویمن ورلڈ کپ میں پہلی بار فاتح بننے کا خواب ، خواب ہی رہ جائے گا لیکن اسپین کی گول کیپر پُر عزم تھیں۔ ان کا اعتماد قابل دید تھا۔

انگلینڈ کی کھلاڑی نے پینلٹی کک پر ہٹ لگائی جسے اسپین کی گول کیپر نے روک لیا۔ پورا اسٹیڈیم تالیوں سے گونج اُٹھا۔ انگلینڈ کی ٹیم کا مورال بیٹھ گیا اور اسپین نے فتح کا جشن منانا شروع کردیا۔

spain won fifia woman worldcup 2023 1

لیکن میچ ابھی ختم نہیں ہوا تھا۔ 76 ویں منٹ میں انگلینڈ کو گول کرنے کا ایک اور موقع ملا لیکن اسپین کی کھلاڑی نے اس کو ناکام بنا کر اپنی ٹیم کو وکٹری اسٹینڈ پر پہنچا دیا۔

اسپین کی ہی کھلاڑی ایٹانا بونمیٹی کو ورلڈ کپ 2023 میں بہترین کارکردگی پر فیفا گولڈن بال ایوارڈ دیا گیا۔

spain won fifia woman worldcup 2023 3

اسپین میں جشن کا سماں ہے اور شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ شاندار آتشبازی کی گئی اور ریلیاں نکالی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں