آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے گزیٹڈ نوٹی فکیشن جاری

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور سینیٹ سیکرٹریٹ نے دونوں بلوں کے گزیٹڈ نوٹی فکیشن جاری کرکے انہیں ایکٹ کا درجہ دے دیا


ویب ڈیسک August 20, 2023
(فوٹو: فائل)

آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023ء اور پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2023ء، ایکٹ بن گئے جن کے گزیٹڈ نوٹ فکیشن جاری کردیے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ سے مںظوری بعد ازاں صدر مملکت کی جانب سے دس دن تک دونوں بلوں پر کوئی اعتراض سامنے آنے پر دونوں بلوں کا ایکٹ کا درجہ مل گیا اور دونوں بلوں آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023ء اور پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2023ء کے گزیٹڈ نوٹ فکیشن جاری کردیے گئے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے دونوں بلوں کے گزیٹڈ نوٹی فکیشن جاری کیے جس کے بعد سینیٹ سیکرٹریٹ نے بھی ان کے گزیٹڈ نوٹی فکیشن جاری کردیے، دونوں بل اب ایکٹ بن چکے ہیں اور ان میں موجود شقوں کا نفاذ ہوچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں