لاہورہائیکورٹ میں 26 سیاست دانوں کے اثاثے وطن واپس لانے کی درخواست سماعت کیلئے منظور

عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت 26 سیاستدانوں کو 19 مئی تک جواب داخل کرنے کے لئے نوٹس جاری کردیئے۔


ویب ڈیسک May 09, 2014
درخواست میں جن سیاست دانوں کو نامزید کیا گیا ہے ان میں نوازشریف، عمران خان، شہبازشریف، چوہدری شجاعت اور ڈاکٹر فاروق ستار بھی شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے وزیراعظم نوازشریف، عمران خان، ڈاکٹر فاروق ستار اور چوہدری شجاعت حسین سمیت 26 سیاستدانوں کے اثاثے بیرون ملک سے وطن واپس لانے کے لیے درخواست سماعت کےلیے منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس خالد محمود خان نے 26 سیاست دانوں کے اثاثے وطن واپس لانے کےلئے دائر درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل اقبال جعفری نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف، عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، چوہدری شجاعت اور ڈاکٹر فاروق ستار سمیت 26 سیاستدانوں نے غیرقانونی طورپر اربوں روپے کے اثاثے بیرون ملک منتقل کیے۔

وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت اثاثوں کو ملک میں واپس لانے کا حکم دے کر انہیں قومی خزانے میں جمع کروانے کی ہدایت کرے۔ عدالت نے درخواست سماعت کےلیے منظور کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت 26 سیاستدانوں کو 19 مئی تک جواب داخل کرنے کے لئے نوٹس جاری کردیئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |