زرعی ترقیاتی بینک کے اسسٹنٹ نائب صدر نے دسویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

اسسٹنٹ نائب صدر نعیم مقیم مالی حالات خراب ہونے کی وجہ سے کافی عرصے سے پریشان تھے، بینک حکام

ریسکیو اہلکاروں نے نعیم مقیم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے پمز اسپتال اسلام آباد منقتل کر دیا ہے۔ فوٹو؛فائل

زرعی ترقیاتی بینک کے اسسٹنٹ نائب صدر نے مالی حالات سے تنگ آکر دسویں منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق زرعی ترقیاتی بینک کے اسسٹنٹ نائب صدر نعیم مقیم نے مالی حالات سے تنگ آ کر دسویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ بینک حکام کا کہنا ہے کہ نعیم مقیم مالی حالات خراب ہونے کی وجہ سے کافی عرصے سے پریشان تھے اور انھوں نے چند روز قبل بینک سے قرضہ بھی لیا تھا لیکن اس کے باوجود وہ مالی حالات کی وجہ سے پریشان ہی رہتے تھے۔

ریسکیو اہلکاروں نے نعیم مقیم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے پمز اسپتال اسلام آباد منقتل کر دیا ہے جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی جائے گی۔
Load Next Story