خطے میں امریکی جنگی مشقوں کا کرارا جواب دینگے شمالی کوریا

رہنما شمالی کوریا کم جونگ ان نے بحری جہاز سے میزائل تجربہ دیکھا


ویب ڈیسک August 21, 2023
شمالی کوریا کا میزائل تجربہ ایسے وقت میں ہوا جب امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ جنگی مشقیں جاری ہیں:فوٹو:اے ایف پی

شمالی کوریا نے کروز میزائل کا ایک اور تجربہ کرلیا۔

شمالی کوریا کی سرکاری ایجنسی کے مطابق اسٹریٹیجک کروز میزائل کا تجربہ مشرقی ساحل کے قریب بحری جہاز سے کیا گیا۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان بھی میزائل تجربے کے وقت موجود تھے۔ میزائل کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے بیان میں کہا کہ خطے میں امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ جنگی مشقوں کا موثر جواب دیا جائے گا اور شمالی کوریا کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

شمالی کوریا کی جانب سے بیان میں جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ فوجی مشقوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے جنگ کی ریہرسل قرار دیا گیا۔شمالی کوریا کے ہیکرز جنگی مشقوں سے متعلق کانٹریکٹر کی ای میلز کو بھی نشانہ بنا چکے ہیں۔ امریکا اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربے کی مذمت کی ہے اور اسے علاقائی امن کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں