سعودی دلہن بیرون ملک ہنی مون کے دوران انتقال کرگئی

خاتون کی ایک ماہ قبل رخصتی ہوئی تھی


ویب ڈیسک August 21, 2023
خاتون کے شوہر نے سوشل میڈیا پر انتقال کی خبر دی:فوٹو:فائل

سعودی عرب سے بیرون ملک ہنی مون منانے والے جوڑے کی خوشیاں غم میں تبدیل ہوگئیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے علاقے حائل سے تعلق رکھنے والی خاتون کی ایک ہفتے قبل رخصتی ہوئی تھی۔ خاتون بثینہ شائع ناصر القباع اپنے شوہر عبداللطیف العامر کے ساتھ ہنی مون منانے بوسنیا گئی ہوئی تھیں جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ انتقال کرگئیں۔

خاتون کے انتقال کی اطلاع ان کے شوہر نے سوشل میڈیا پر دی جو وائرل ہوگئی۔ صارفین نے عبداللطیف سے اظہارافسوس کرتے ہوئے خاتون کے خاندان سے بھی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ خاتون کے شوہر نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ نوشتہ تقدیر پر راضی ہوں۔ انمول ساتھی سے محروم ہوگیا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں