قومی ایئرلائن نے عمرے کے کرائے میں کمی کا اعلان کردیا

کرایوں میں کمی کے اعلان کے بعد عمرے کا کرایہ 78 ہزار روپے سے کم ہو کر 70 ہزار روپے فی کس ہو گیا ہے۔

کرائے میں کمی عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث کی گئی ہے، پی آئی اے حکام۔ فوٹو؛ فائل

NAWABSHAH:
پی آئی اے نے عمرے کے لیے کرائے میں 8 ہزار روپے کمی کا اعلان کر دیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے نےعمرہ کے لیے کرائے میں 8 ہزار روپے کمی کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد عمرے کا کرایہ 78 ہزار روپے سے کم ہو کر 70 ہزار روپے فی کس ہو گیا ہے۔

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ کرائے میں کمی عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث کی گئی ہے، حکام کا کہنا تھا کہ کرائے میں کمی سے جو افراد عمرے کے سعادت حاصل کرنے کے لئے دوسری ایئر لائنز سے سعودی عرب جایا کرتے تھے وہ اس سہولت سے ضرورفائدہ اٹھائیں گے جس سےقومی ایئرلائنزکی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔
Load Next Story