پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں سے متعلق درخواست غیر موثر قرار
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست کو غیر موثر قرار دے کر خارج کردیا
سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفوں سے متعلق درخواست کو غیر موثر قرار دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہد اورکزئی نے 2014ء میں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
وکیل نے عدالت میں کہا کہ 2013ء کی اسمبلی میعاد پوری کرکے ختم ہوچکی ہے، استعفی سے متعلق درخواست غیر موثر ہو چکی ہے۔
اس پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست کو غیر موثر قرار دے کر خارج کردیا۔