عام انتخابات کی تیاریاں حلقہ بندیوں کا باضابطہ طور پر آغاز آج سے ہوگا

14 دسمبر کو حتمی حلقہ بندیاں مکمل مکمل ہوں گی، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک August 21, 2023
(فوٹو: فائل)

عام انتخابات کی تیاریوں سے متعلق الیکشن کمیشن آج سے باضابطہ طور پر حلقہ بندیوں کا آغاز کرے گا۔

پہلے مرحلے کے تحت آج سے حلقہ بندیوں سے متعلق کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ حلقہ بندیاں کمیٹیاں وفاقی دارالحکومت اور صوبوں کے لیے قائم ہوں گی۔

حلقہ بندیاں کمیٹیاں ضلعی نقشہ جات اور آبادی سمیت ضروری ڈیٹا حاصل کریں گی۔ کمیٹیاں 31اگست تک ضلع کی مردم شماری رپورٹ سمیت دیگر معلومات حاصل کرے گی۔ تیسرے مرحلے میں حلقہ بندیاں کمیٹی کی چار روزہ ٹرینگ کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 8 ستمبر سے 7 اکتوبر تک ابتدائی حلقہ بندیاں مکمل کی جائیں گی، 9 اکتوبر کو ابتدائی حلقہ بندیوں کی تفصیلات شائع کی جائیں گی اور اعتراضات یا تجاویز 10اکتوبر سے 8 نومبر تک دائر کر سکیں گے۔

الیکشن کیمشن 10اکتوبر سے 9دسمبر تک اعتراضات پر سماعت کرکے فیصلہ کرے گا، 14 دسمبر کو حتمی حلقہ بندیاں مکمل مکمل ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں