بابوسر ٹاپ پر ڈکیتی کی واردات فائرنگ سے سیاح جاں بحق
ڈاکوؤں کے ایک گروہ نے سڑک کو پتھر ڈال کر بند کردیا تھا
ضلع دیامر کی حدود بابوسر ٹاپ پر رات گئے ڈکیتی کی واردات پیش آئی اور ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیاح جاں بحق ہوگیا۔
دیامر پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے ایک گروہ نے سڑک کو پتھر ڈال کر بند کردیا اور ایک کار کو روکنے کی کوشش کی۔
ڈرائیور نے گاڑی کا رخ موڑ کر بھگانے کی کوشش کی تو اسی دوران ڈاکوؤں نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کار میں اگلی سیٹ پر سوار ایک سیاح جاں بحق ہوگیا۔ فائرنگ سے کار میں سوار دیگر 5 افراد محفوظ رہے۔
چلاس پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق حاجی ارشد پیشے کے اعتبار سے پروفیسر تھے جن کا تعلق وہاڑی سے تھا۔ ڈی پی او مانسہرہ نے بتایا کہ واقعہ بابو سر ٹاپ سے پندرہ کلو میٹر دور گلگت کی حدود میں ہوا۔
سوشل میڈیا پر زیرگردش اطلاعات کے مطابق رواں سیزن میں بابوسر پر یہ ڈکیتی کی پانچویں واردات تھی۔