سلمان خان کے نئے انداز کے سوشل میڈیا پر چرچے برسوں بعد سر منڈوا لیا
سلمان خان کو اس سے قبل سن 2003 میں فلم ’تیرے نام‘ میں سر منڈوائے ہوئے دیکھا گیا تھا
بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان نے برسوں بعد نیا روپ اپنا لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان کو گزشتہ رات ممبئی میں نئے انداز میں دیکھا گیا اداکار نے سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ اور جینس زیب تن کر رکھی ہے جبکہ انہوں نے اپنا سر منڈوا لیا ہے۔
ٹائیگر اسٹار کو سالوں بعد گنجا دیکھ کر مداح بھی حیران رہ گئے جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے نئے انداز کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔
سلمان خان کو اس سے قبل سن 2003 میں فلم 'تیرے نام' میں سر منڈوائے ہوئے دیکھا گیا تھا۔