رانی پور پیرکی حویلی سے 20 سالہ لڑکی کے لاپتا ہونے کا انکشاف

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے لڑکی کی فوری بازیابی کی ہدایت کردی


ویب ڈیسک August 21, 2023
لڑکی کے والدین نے حکام سے لڑکی کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا:فوٹو:فائل

رانی پور میں پیر کی حویلی سے 20 سالہ لڑکی کے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

قمبر کے علاقے مینا گاؤں سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ لڑکی ثنا کو اس کے والدین نے گھریلوجھگڑے کے باعث تنازع حل ہونے تک پیر سید سہیل احمد شاہ کے حوالے کیا تھا۔

والدین کے مطابق پیرسہیل احمد شاہ نے لڑکی کو امانت کے طور پر حویلی میں چھوڑنے کا کہا تھا جس کے بعد ہم ثنا کو حویلی چھوڑ کر آگئے۔ اچانک فون کرکے کہا گیا کہ ہماری لڑکی لاپتا ہوگئی۔ حویلی کے متعدد چکر لگائے لیکن کچھ نہیں بتایا گیا۔

والدین نے مزید کہا کہ رانی پور تھانے میں متعدد بار شکایات لے کر گئے لیکن پولیس نے نوٹس نہیں لیا۔ لڑکی کے ورثاء نے پیر سہیل احمد شاہ کے خلاف احتجاج کیا اور نگراں وزیراعلی سندھ اور پولیس حکام سے لڑکی کو فوری بازیاب کروانے کا مطالبہ کیا۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے رانی پورحویلی سے لڑکی کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر سکھر کو انکوائری کر کے فوری رپورٹ پیش کرنے اور ڈی آئی جی سکھر کو لڑکی کی فوری بازیابی کی ہدایت کردی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں