عمران خان نے وزیراعظم کی جانب سے دی جانے والی مذاکرات کی دعوت مسترد کردی
تحریک انصاف کا اصولی فیصلہ ہے کہ 11 مئی کو ہر صورت جلسہ کیا جائے گا، چیرمین تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی دعوت مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف دعوتیں دینے کے بجائے عوامی مسائل حل کرنے پر توجہ دیں۔
وزیراعظم کی جانب سے تحریک انصاف کو اسلام آباد جلسے کے حوالے سے وزیراعظم ہاؤس میں مذاکرات کی دعوت کو غیر مہذب قرار دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپنے عہدے اور منصب کو مد نظر رکھتے ہوئے سیاسی جماعتوں کو جلسوں میں اس طرح مذاکرات کی دعوت نہ دیا کریں۔ وزیراعظم دعوتیں دینے کے بجائے عوامی مسائل حل کرنے پر توجہ دیں یہی ان کے لئے بہتر ہے۔
عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کا اصولی فیصلہ ہے کہ انتخابی دھاندلی اور ملک میں جاری کرپشن اور مہنگائی کے خلاف ہر صورت میں 11 مئی کو جلسہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے بہاولپور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کو اسلام آباد میں احتجاج کرنے کے بجائے وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھ کر بات کرنے کی دعوت دی تھی۔