گالیاں دینے والے پولیس اہلکار سے آئی جی پنجاب کی ملاقات
گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر اس پولیس اہلکار پر بہت زیادہ میمز بنائے جا رہے تھے
سوشل میڈیا پر یوٹیوبر اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو گالیاں دینے والے پولیس اہلکار سے آئی جی پنجاب کی ملاقات ہوئی۔
گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر اس پولیس اہلکار پر بہت زیادہ میمز بنائے جا رہے تھے۔
مزید پڑھیں؛ آئی جی پنجاب کیلیے نازبیا جملے کسنے والا اہلکار پاگل خانے منتقل
آئی جی پنجاب نے بھی گالیوں والی ویڈیو وائرل ہونے پر اسے پاگل قرار دے کر پاگل خانے داخل کروایا تھا۔ لاہور پولیس اہلکار شدید ذہنی نتاو کا شکار تھا۔
پولیس حکام کے مطابق 8 سال قبل راجن پور کے کچے کے آپریشن میں سرکاری گاڑی الٹنے کے نتیجے میں کانسٹیبل شاہد کو سر پر گہری چوٹ آئی تھی جس کی وجہ سے اُسکی ذہنی حالت خراب ہوئی، یکم محرم سے دوبارہ طبیعت بگڑنے پر گھر سے یونیفارم پہن کر سڑکوں پر گھومنا شروع کر دیا تھا۔