پارٹنر کیساتھ شادی کے لیے جنوبی کوریا سے خاتون بھارت پہنچ گئیں
28 سالہ سکجیت سنگھ کی 4 سال قبل 30 سالہ جنوبی کوریائی خاتون سے دوستی ہوئی تھی
جنوبی کوریا سے 30 سالہ خاتون 28 سالہ سکجیت سنگھ کے ساتھ شادی کے لیے بھارتی ریاست اترپردیش پہنچ گئیں جہاں دونوں نے مقامی رسم و رواج کے مطابق شادی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سکجیت سنگھ روزگار کے سلسلے میں جنوبی کوریا گئے تھے جہاں ان کی ملاقات کم بوہنی نامی خاتون سے ہوئی اور دونوں کے درمیان دوستی ہوگئی۔
سکجیت اور کم بوہنی کی ملاقات کافی شاپ پر ہوئی تھی جہاں سکجیت سنگھ کام کرتے تھے۔ خاتون سے دوستی کے لیے بھارتی نوجوان نے کوریا کی زبان بھی سیکھی اور پھر دونوں ساتھ ہی رہنے لگے تھے۔
بعد ازاں سکجیت سنگھ بھارت لوٹ آئے اور کم بوہنی بھی پیچھے پیچھے اترپردیش پہنچ گئیں۔ سکجیت کے اہل خانہ نے دونوں کی شادی کرانے کا فیصلہ کیا اور مقامی گوردوارے میں دونوں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔
شادی کی تعطیلات کے بعد جوڑا واپس جنوبی کوریا جائے گا۔