ایشیاکپ بھارتی ٹیم کے اسکواڈ میں کے ایل راہول اور بمراہ کی واپسی

محمد شامی، محمد سراج، آل راؤنڈر ہردیک پانڈیا اور شاردل ٹھاکر بھی اسکواڈ کا حصہ


ویب ڈیسک August 21, 2023
فوٹو : بھارتی کرکٹ بورڈ

ایشیاکپ کیلئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، کے ایل راہول اور جسپریت بمراہ کی واپسی ہوئی ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سلیکٹرز کے چیئرمین اجیت اگارکر نے اسکواڈ کا اعلان کیا۔ اسکواڈ میں تلاک ورما کو بھی شامل کیا گیا ہے جو اب تک کوئی ون ڈے میچ نہیں کھیلے ہیں، فاسٹ بولرز جسپریت بمراہ کی واپسی ہوئی ہے جبکہ پراسید کرشنا کو بھی موقع دیا گیا ہے۔

ان کے علاوہ محمد شامی، محمد سراج، آل راؤنڈر ہردیک پانڈیا اور شاردل ٹھاکر بھی بھارتی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ، ورلڈکپ سے قبل بھارتی ٹیم میں نائب کپتانی کی جنگ چھڑگئی

سابق کرکٹر اور چیئرمین سلیکشن کمیٹی اجیت اگارکر نے کہا کہ دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے پر تلک ورما کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے، امید ہے بائیں ہاتھ کے بیٹر ہمیں مایوس نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ کون جیتے گا! گنگولی نے 5 ٹیموں کی پیشگوئی کردی

دوسری جانب بھارتی اسکواڈ میں تجربہ کار لیگ اسپنر یوزویندر چہل کو اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا جبکہ انکی جگہ کلدیپ یادیو کو شامل کیا گیا وہ رویندرا جدیجا اور اکشر پٹیل کے ہمراہ بھارتی اسپن اٹیک میں شامل ہوں گے۔

بھارتی ٹیم کا اسکواڈ

کپتان روہت شرما، شبمان گل، وکٹ کیپر اشان کشان، ویرات کوہلی، شرائس ایئر، کے ایل راہول، تلاک ورما، سوریا کمار یادیو، ہاردیک پانڈیا، رویندرا جادیجا، اکثر پٹیل، کلدیپ یادیو، شاردل ٹھاکر، جسپریت بمراہ، محمد شامی، محمد سراج، پراسید کرشنا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں