اسرائیل نے پاکستانی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کو فلسطین جانے سے روک دیا

فسلطین میں ہونیوالے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے جانیوالی عراقی ٹیم کے آدھے کھلاڑی بھی اسرائیلی اجازت کےمنتظر ہیں


ویب ڈیسک May 09, 2014
پاکستان کی انڈر 23 قٹبال ٹیم النقبہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے فلسطین پہنچی ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: قومی فٹ بال ٹیم فلسطین پہنچ گئی ہے لیکن اسرائیل سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے بحرین سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ہیڈ کوچ کو اردن میں روک لیا گیا ہے۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکریٹری کرنل ریٹائرڈ احمد یار خان لودھی نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ قومی ٹیم اردن سے براستہ روڈ اسرائیل سے ہوتے ہوئے فلسطین پہنچ گئی ہے جب کہ ہیڈ کوچ محمد شملان کو اسرائیل سے اجازت نہ ملنے کے باعث اردن میں ہی روک لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہیڈ کوچ اور فلسطین فٹ بال ایسوسی ایشن سے رابطے میں ہیں اور توقع ہے کہ جلد معاملہ حل ہو جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق عراقی ٹیم کے آدھے کھلاڑی بھی اردن میں رکے ہوئے ہیں اور ابھی تک اسرائیلی اجازت کے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی انڈر 23 قٹبال ٹیم ''النقبہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ'' میں شرکت کے لئے فلسطین پہنچی ہے جہاں اس کا مقابلہ 11 مئی کو اردن، 13 مئی کو فلسطین، 15 کو سری لنکا اور 17 مئی کو عراق سے ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |